بلوچستان چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق

Breaking News

6/recent/ticker-posts

بلوچستان چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق

بلوچستان چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق
نظام عدل نیوز 
17ستمبر 2025
پاک-افغان سرحدی علاقے چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چمن عبداللہ چیمہ نے بتایا کہ دھماکا ایک گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے، پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئی ہیں دوسری جانب، محکمہ داخلہ بلوچستان نے کہا ہے کہ جائے وقوع کو فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے اور لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر موجود ہیں
فائل فوٹو 
محکمہ داخلہ کے مطابق جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے، دھماکے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے انویسٹی گیشن جاری ہےمحکمہ داخلہ بلوچستان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں سے گریز کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں قبل ازیں, آج بلوچستان کے ضلع کیچ میں بھی بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئےسیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا قومی شاہراہ پر کنچتی دشت کے مقام پر ہوا تھا، دھماکے میں بارودی مواد سےبھری گاڑی استعمال کی گئی۔

Post a Comment

0 Comments