برطانیہ کی سیاست میں کشمیری نژاد خواتین بھی نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں

Breaking News

6/recent/ticker-posts

برطانیہ کی سیاست میں کشمیری نژاد خواتین بھی نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں


نظام عدل نیوز
15ستمبر 2025

فائل فوٹو
برطانیہ کی سیاست میں کشمیری نژاد خواتین بھی نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں ایک اہم کامیابی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی ماہنور ظفر نے حاصل کی ہے، جو برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کی ویمن ونگ کی سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق صدر مرحوم صاحبزادہ اسحاق ظفر کی نواسی اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر صاحبزادہ اشفاق ظفر کی بھانجی، صاحبزادی ماہنور ظفر کو برطانیہ میں حکمران جماعت لیبر پارٹی کی ویمن ونگ کا سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments