بھارت کی آبی جارحیت: کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک دیا
نظام عدل نیوز
21مئی 2025
بھارت کی آبی جارحیت زور پکڑ گئی اور اب اس نے کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک دیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ کشن گنگا ڈیم سے بھارت کی جانب سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بھارتی اقدام کی وجہ سے دریائے نیلم میں معمول سے 40فیصد پانی کا بہاؤ کم ہے۔بھارت نے حالیہ کشیدگی کے دوران کشن گنگا ڈیم سے پانی چھوڑا تھا۔
گزشتہ دنوں بھارت نے دریائے چناب کو بیاس اور راوی دریاؤں سے ملانے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا تھا تاکہ پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کا اپنا مذموم منصوبہ مکمل کر سکے۔
0 Comments