شاہد آفریدی کی وادی لیپہ انٹری نمائشی میچ میں اپنا جوہر دیکھائیں گے
نظام عدل نیوز
18مئی 2025
سید ظاہر حسین کاظمی
تفصیلات کےمطابق عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد آفریدی آج وادی لیپہ آئیں گے، نمائشی میچ کھیلیں گےوادی لیپہ عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد آفریدی آج وادی لیپہ آئیں گے، لیپہ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ بھی کھیلیں گے۔مشہورِ زمانہ اور عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی آج وادی لیپہ کے دورے پر پہنچیں گے۔ وہ خیراتی باغ اسٹیڈیم میں ایک نمائشی کرکٹ میچ میں حصہ لیں گے۔
شاہد آفریدی کے دورے کے حوالے سے مقامی کھلاڑیوں اور عوام میں بھرپور جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی دورے کے دوران یادگارِ شہداء پر حاضری بھی دیں گےان کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے جہاں ممکنہ طور پر وہ عوام سے مختصر خطاب کریں گےمقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ آفریدی کا یہ دورہ وادی لیپہ کے نوجوانوں کے لیے ایک خوشگوار یادگار ثابت ہوگا۔
0 Comments