نظام عدل نیوز
18مئی 2025
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافے سے آگاہ کیا ہےذرائع کے مطابق اگلے مالی سال میں بی آئی ایس پی کے لیے 716 ارب روپے مختص کیے جائیں گے،
فائل فوٹو
بی آئی ایس پی کے بجٹ میں موجودہ مالی سال کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گابینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کی رقم جنوری 2026 سے بڑھائی جائے گی ذرائع کے مطابق سہ ماہی رقم اگلے سال جنوری سے 13،500 روپے سے بڑھا کر 14،500 روپے کردی جائے گی یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم دس ہزار سے بڑھا کر تیرہ ہزار پانچ سو روپے کردی گئی تھی
0 Comments