پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، کشیدگی میں کمی اور امن کی جانب پیش رفت پر اتفاقض

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، کشیدگی میں کمی اور امن کی جانب پیش رفت پر اتفاقض

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، کشیدگی میں کمی اور امن کی جانب پیش رفت پر اتفاق

نظام عدل نیوز 
20مئی 2025
تفصیلات کے مطابق علاقائی اور عالمی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے پر عمومی اتفاق رائے سامنے آگیاپاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان رابطے کے دوران کشیدگی میں کمی اور امن کی جانب پیش رفت پر عمومی اتفاق رائے کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کرنے پر عمومی اتفاق رائے سامنے آگیا۔
دونوں ممالک نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی ہے کہ افواج کو رفتہ رفتہ امن کے دوران تعینات پوزیشنوں پر واپس لایا جائے گا۔


فائل نیوز 


ذرائع نے کہا کہ سیز فائر اور کشیدگی میں کمی کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم دونوں فریقین کے درمیان ایک "غیر رسمی مفاہمت" موجود ہے، جس کا مقصد موجودہ محاذ آرائی کو کم کر کے خطے میں امن و استحکام کی بحالی ہے۔

Post a Comment

0 Comments