خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی اسپانسرڈ 9 خوارج ہلاک
نظام عدل نیوز
19مئی 2025
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں 17 اور 18 مئی کو کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے 2 بہادر جوان بھی شہید ہوئے۔
لکی مروت میں خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 5 خوارج مارے گئے، بنوں میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خلاف کارروائی میں 2 خوارج ہلاک ہوئے۔
اس کے علاوہ شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں دہشت گردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے 2 جوان شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔
فائل فوٹو
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں سپاہی فرہاد علی طوری اور لانس نائیک صابر آفریدی شامل ہیں۔
29 سال کے سپاہی فرہاد علی طوری شہید کا تعلق ضلع کُرم سے ہے جب کہ 32 سال کے لانس نائیک صابر آفریدی شہید کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے۔
0 Comments