یوم تشکر،وفاقی دارالحکومت میں31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی
اسلام آباد
نظام عدل نیوز
سید ظاہر حسین کاظمی
16مئی 2025
آپریشن’’ بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی اور بھارت کے خلاف عظیم فتح کے اعتراف میں ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس کے دوران فضا ’’اللہ اکبر‘‘ اور ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔ملک بھر میں فجر کی نماز کے بعد قرآن خوانی کی گئی جبکہ ملک و قوم اور پاک فوج کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
شہریوں نے بھی ملک کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کیا۔ یوم تشکر کی تقریبات کا مقصد قوم کو دشمن کے خلاف حوصلہ، اتحاد اور قربانیوں کی یاد دہانی کرانا ہے۔آپریشن ’’ بنیان مرصوص‘‘ٌ نہ صرف ایک بڑی عسکری کامیابی ہے بلکہ اس نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور قومی عزم کا بھرپور مظاہرہ بھی کیا ہے۔فائل فوٹو
ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں آج یوم تشکر کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
0 Comments