کوٹلی ستیاں الخدمت فاونڈیشن کوٹلی ستیاں کی طرف سے سیلاب زدگان کے لیے فنڈ ریزنگ جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کوٹلی ستیاں الخدمت فاونڈیشن کوٹلی ستیاں کی طرف سے سیلاب زدگان کے لیے فنڈ ریزنگ جاری


کوٹلی ستیاں الخدمت فاونڈیشن کوٹلی ستیاں کی طرف سے سیلاب زدگان کے لیے فنڈ ریزنگ جاری

کوٹلی ستیاں (نظام عدل نیوز عباس رضا) الخدمت فاونڈیشن کوٹلی ستیاں کی طرف سے سیلاب زدگان کے لیے فنڈ ریزنگ جاری، اس مشکل وقت میں جماعت اسلامی و الخدمت فاونڈیشن عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی، سرفراز ستی، انعام الحق منصوری، تفصیلات کے مطابق سراج الحق امیر جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح جماعت اسلامی کا خطہ کوہسار کوٹلی ستیاں میں فنڈ ریزنگ کے لیے مہم جاری ہے جماعت اسلامی والخدمت فاونڈیشن کوٹلی ستیاں کی مہم میں علماء مساجد انتظامیہ گورنمنٹ و پرائیویٹ سکول سربراہان، اساتذہ سٹاف، طلبہ طالبات،  تاجران بھر پور حصہ لے رہے ہیں مجموعی اعداد وشمار کے مطابق تاحال سیلاب زدگان ریلیف کی مد میں دو ملین روپے بھیج چکے ہیں متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے تقریب المعراج گولڈن شادی ہال کمیٹی چوک میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم تھے اہلیان کوٹلی ستیاں کی نمائندگی انعام الحق منصوری امیر جماعت اسلامی کوٹلی ستیاں، سرفراز احمد دانش صدر الخدمت فاونڈیشن نے کی اس موقع پر اہلیان کوٹلی ستیاں کی طرف سے امیر صوبہ کو دو 2.4 ملین کیش پیش کی مساجد اجتماع، سکول کالجز، عوامی مقامات، انفرادی و اجتماعی طور پر ہر خاص و عام نے الخدمت و جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کیا متاثرین سیلاب کے لیے تا حال مہم جاری ہے، امیر جماعت اسلامی کوٹلی ستیاں انعام الحق منصوری              کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہر عام و خاص نے اس مہم میں بھر پور حصہ لیا اور اس بھر پور اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہیں عوام نے جس جذبہ سے سابقہ روایات کا آمین اور ترجمان گردانتے ہوئے نقد رقوم اور ضروریات زندگی کی ہر ممکنہ امداد کو متاثرین کی بحالی کے لیے الخدمت فاونڈیشن کا سہارا لیا وہ اسی کا خاصہ ہے اسے ہمیشہ برقرار رکھا جائے گا صدر الخدمت فاونڈیشن کوٹلی ستیاں سرفراز احمد دانش نے کہا کہ دس ملین سیلاب متاثرین کے لیے ٹارگٹ ہے انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس ٹارگٹ کو پورا کرنے میں ہمارے دست و بازو بنیں اس مشکل وقت میں اہلیان کوٹلی ستیاں نے ایثار و قربانی کی اعلی مثال قائم کی ۔۔۔

Post a Comment

0 Comments