اسلام آباد ہائی کورٹ کی ماہ مئی2025 کی ججز کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ہائی کورٹ کی ماہ مئی2025 کی ججز کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی

نظام عدل نیوز 
10جون 2025
اسلام آباد

اسلام آباد ہائی کورٹ کی ماہ مئی2025 کی ججز کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی رپورٹ کے مطابق 
 اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل اور ڈویژن بنچز نےیکم سے31 مئی تک مجموعی طور پر 1415 کیسز نمٹائےکیسز نمٹانے والے ججز میں سے جسٹس انعام امین منہاس 274 کیسز نمٹا کر پہلے نمبر پر رہے

اسلام آباد ہائی کورٹ کی ماہ مئی2025 کی ججز کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئیاسلام آباد ہائی کورٹ کی ماہ مئی2025 کی ججز کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی

جبکہ 
جسٹس محمد اعظم خان 181 کیسز کے ساتھ دوسرے جبکہ جسٹس محسن اخترکیانی 134 کیسز نمٹا کر تیسرے نمبر پر رہےتاہم قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگرنے 83،جسٹس طارق محمودجہانگیری نے59 کیسز نمٹائے،جسٹس بابر ستار نے71،جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے 52،جسٹس ارباب محمد طاہر نے65 کیسز نمٹائے،جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے71، جسٹس خادم حسین سومرو80اورجسٹس محمد آصف نے 113کیسز نمٹائےرپورٹ کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 9 کیسز نمٹائےجسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے2 کیسز نمٹائے جبکہجسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے25 کیسز نمٹائےجسٹس طارق محمود جہانگیری اورجسٹس ثمن رفعت امتیاز پرمشتمل ڈویژن بنچ نے 9 کیسز نمٹائے

Post a Comment

0 Comments