دفاع کیلئے 2 ہزار 550 ارب روپے رکھےگئے ہیں، بجٹ دستاویز

Breaking News

6/recent/ticker-posts

دفاع کیلئے 2 ہزار 550 ارب روپے رکھےگئے ہیں، بجٹ دستاویز

دفاع کیلئے 2 ہزار 550 ارب روپے رکھےگئے ہیں، بجٹ دستاویز

اسلام آباد

نظام عدل نیوز 
10جون 2025
 وفاقی حکومت نے 175کھرب سے زائد (17 ہزار 573 ارب) کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق مالی سال 26-2025 میں دفاع کے لیے 2 ہزار 550 ارب روپے رکھے گئے ہیں

فائل فوٹو 


 گزشتہ مالی سال میں دفاع کے لیے 2 ہزار 122 ارب روپے رکھے گئے تھےقومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال خطرات سے دوچار ہے اور مسلح افواج نے سرحدوں کے تحفظ کے لیے قابل تحسین خدمات انجام دی ہیں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ان خدمات کے اعتراف میں مسلح افواج کے افسران، سولجرز اور  JCOsکے لیے  اسپیشل ریلیف الاؤنس دینے کی تجویز ہے۔ یہ اخراجات مالی سال  26-2025 کے لیے مختص دفاعی بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments