کوٹلی ستیاں اور مری کو لنک کرنے والی سڑک سربہ، چکہ بیگوال کو پختہ کیا جائےعوام کا مطالبہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کوٹلی ستیاں اور مری کو لنک کرنے والی سڑک سربہ، چکہ بیگوال کو پختہ کیا جائےعوام کا مطالبہ

کوٹلی ستیاں اور مری کو لنک کرنے والی سڑک سربہ، چکہ بیگوال کو پختہ کیا جائےعوام کا مطالبہ 

کوٹلی ستیاں (نظام عدل نیوز عباس رضا) کوٹلی ستیاں اور مری کو لنک کرنے والی سڑک سربہ، چکہ بیگوال کو پختہ کیا جائے، اس سڑک کی بختگی کے متعدد ٹینڈرز ہوئے لیکن عملی کام نہیں ہوا، اہل علاقہ، تفصیلات کے مطابق تحصیل مری اور کوٹلی ستیاں کو ملانے والی کچی سڑک کو پختہ کرنے کے لیے 3 بار 33 کروڑ کے ٹینڈرز جاری ہو چکے ہیں لیکن موقع پر سربہ گاوں سے چکہ بیگوال کچی سڑک 1988 سے اب ستمبر  2022 تک بوجہ لینڈ سلائیڈنگ مکمل طور پر بند ہے، تحصیل مری اور کوٹلی ستیاں کو درمیان سے ملانے والی کچی سڑک سربہ گاوں سے چکہ بیگوال تک سڑک پختہ کرنے کے لیے 2016 سے 2022 کے درمیان 3 ٹینڈرز جاری ہوئے پہلی مرتبہ مئی 2016 کے بجٹ میں 10 کروڑ 20 لاکھ کا ٹینڈر جاری ہوا جو چکہ بیگوال سے سربہ گاوں تک 5 کلومیٹر کا تھا لیکن موقع پر نہ تو کوئی مشین آئی اور نہ کوئی مزدور آیا پھر اسی سڑک کو پختہ کرنے کے لیے جون 2021 کے بجٹ میں 14 کروڑ کا ٹینڈر جاری ہوا پھر 2016 کی طرح نہ موقع پر کوئی عملی کام نہیں ہوا اور اب پھر اس سڑک کو پختہ کرنے کے لیے سربہ گاوں سے چکہ بیگوال تک 8 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ٹینڈر جاری ہوا لیکن موقع پر ابھی تک کوئی عملی کام شروع نہ ہو سکا سربہ گاوں اور چکہ بیگوال کے درمیان یہ کچی سڑک جو 1988 سے اب ستمبر  2022 تک بوجہ لینڈ سلائیڈنگ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے اور نیو مری سے سملی ڈیم تک 50 کلومیٹر کے ایریا میں برساتی نالے پر کوئی پل نہیں جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات میں ہے تحصیل مری اور کوٹلی ستیاں کی عوام کی آپس میں قریبی رشتہ داریاں ہیں سربہ گاوں اور چکہ بیگوال کے درمیان برساتی نالے پر پل نہ ہونے کی وجہ سے اور سربہ گاوں اور چکہ بیگوال کے درمیان کچی سڑک پختہ نہ ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کی غمی خوشی میں شامل نہیں ہو سکتے عوام کا پرزور مطالبہ ہے کہ منتخب ارکان اسمبلی صداقت عباسی اور میجر لطاسب ستی سربہ گاوں سے چکہ بیگوال تک سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کرائیں اور موقع پر ایکسویٹر مشین بھجوائیں تاکہ جو لینڈ سلائیڈنگ سے سڑک مکمل طور پر بند ہے اس کو کھلوایا جا سکے اور عوامی مشکلات میں کمی ہو جبکہ سربہ گاوں اور چکہ بیگوال کے درمیان برساتی نالے پر پل تعمیر کرائیں کیونکہ نیو مری اور سملی ڈیم کے درمیان 50 کلومیٹر کے ایریا میں کوئی پل نہیں ہے بار بار ٹینڈرز جاری ہونے کے باوجود موقع پر کام بالکل زیرو ہے آئندہ الیکشن سے قبل سربہ گاوں اور چکہ بیگوال کے درمیان سڑک کو ٹریفک کے لیے فوری طور پر بحال کیا جائے۔

Post a Comment

0 Comments