ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کادورہ، طلبہ واساتذہ سے خصوصی نشست
پلندری
نظام عدل نیوز
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کیڈٹ کالج پلندری کادورہ کیا ہے ڈی جی آئی ایس پی آر کی کیڈٹ کالج پلندری کے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشست ہوئی معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے پر شرکا نے افواج پاکستان کوشاندار خراجِ تحسین پیش کیا، کالج کے طلبہ اور اساتذہ نے مدلل اور مفصل جوابات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیاپرنسپل کیڈٹ کالج پلندری نے کہا کہ
فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس پی آرکی گفتگو اورعزم نے ہمارے حوصلوں کو مزید تقویت دی ہے۔
شرکا نے کہا کہ بطورذمہ دار شہری سوشل میڈیا کی خبروں پر تحقیق لازمی ہے، بھارت نے دوبارہ کسی جارحیت کی کوشش کی تو اسے ہزیمت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گابطور کشمیری ہمارا پختہ عزم ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان اور کشمیر ایک ہیں انکو کوئی طاقت جدا نہیں کرسکتی ،قائد اعظم کے فرمان کے مطابق کشمیر پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گاڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے دفاعِ وطن کیلئے پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کو جاننے کاموقع ملا، کیڈٹ کالج پلندری کے پہلے شہید میجر رب نواز طارق کی عظیم قربانی پر فخر ہے، ہر طرح کی بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
0 Comments