وزیراعظم شہباز شریف کا امریکہ دورہ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اہم ملاقاتیں متوقع
اسلام آباد
نظام عدل نیوز
22ستمبر 2025
وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کے 80ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ رہے ہیں، جہاں سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی میں فلسطین کے دو ریاستی حل پر اہم اجلاس ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم آج سے 26 ستمبر تک جنرل اسمبلیفائل فوٹو
اجلاس میں شریک رہیں گے اور اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان بھی شامل ہےاقوام متحدہ میں جنرل ڈیبیٹ 23 ستمبر سے شروع ہوگی اور توقع ہے کہ وزیراعظم 26 ستمبر (جمعہ) کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر عالمی برادری کی توجہ غزہ میں جاری سنگین بحران کی جانب مبذول کرائیں گے اور فلسطینی عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کریں گےوزیراعظم اجلاس میں علاقائی سلامتی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا، اور پائیدار ترقی سمیت دیگر عالمی مسائل پر پاکستان کا موقف بھی پیش کریں گےلندن سے چار روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف پیر کی صبح 9 بجے اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ امریکہ روانہ ہوں گے۔ برطانیہ میں قیام کے دوران وزیراعظم اوورسیز پاکستانیوں کے ایک بڑے کنونشن سے خطاب بھی کرچکے ہیں، جہاں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی معیشت اور ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںسفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم امریکہ میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جس میں خطے کی صورتحال، پاک-امریکہ تعلقات اور دیگر عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔ مزید یہ کہ وزیراعظم کے ہمراہ 6 اسلامی ممالک کے رہنما بھی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
0 Comments