پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ: سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، 100 انڈیکس تاریخی سطح پر پہنچ گیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ: سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، 100 انڈیکس تاریخی سطح پر پہنچ گیا

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ: سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، 100 انڈیکس تاریخی سطح پر پہنچ گیا
نظام عدل نیوز 
17ستمبر 2025
سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو 1700 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ تقریباً ایک لاکھ 58 ہزار کی تاریخی بلند ترین سطح کے قریب بند ہوابینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1775 پوائنٹس (1.14 فیصد) بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار 953 پوائنٹس پر بند ہوا، جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانفائل فوٹو 
اور سعودی عرب نے ایک تاریخی باہمی دفاعی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت کسی بھی ریاست کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا، اس ’ اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ’ پر سعودی دارالحکومت ریاض کے الیمامہ پیلس میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دستخط کیے تھے۔
اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ریسرچ ڈائریکٹر اویس اشرف نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے نے ’ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی ہے’ جس کی وجہ سے کے ایس ای-100 انڈیکس بلند ترین سطح کے قریب بند ہوا اور آج کے سیشن میں دوسرے سب سے زیادہ کاروباری حجم ریکارڈ ہوئےانہوں نے کہا کہ ’ یہ معاہدہ سعودی عرب کے ساتھ مزید تعاون کی راہیں کھولنے کی توقع ہے، جس میں ہنر مند افرادی قوت کی زیادہ برآمد اور پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھنے کے امکانات شامل ہیں۔’

Post a Comment

0 Comments