سعودی عرب اورانڈونیشیا کے درمیان 27 ارب ڈالر کے معاہدے
جدہ
نظام عدل نیوز
3جولائی 2025
سعودی عرب اور انڈونیشیا کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون کے سلسلے میں 27 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے طے پا گئے ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق یہ معاہدے صاف توانائی، پیٹروکیمیکلز، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں کیے گئے۔
معاہدوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور خطے میں پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہےسعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ شراکت داری وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے جبکہ انڈونیشیا نے اسے باہمی ترقی کیلئے اہم قدم قراردیا ہے۔
0 Comments