20 بچوں کی ہلاکت، مریم نواز کے حکم پر ایم ایس اور سی ای او ہیلتھ پاکپتن گرفتار
پاکپتن
نظام عدل نیوز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پاکپتن کے ایم ایس اور سی ای او کو گرفتار کر لیا گیا،وزيرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 20 بچوں کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا سرکاری ہسپتال پاکپتن کا دورہ کیا، انہوں نے دورے کے دوران سی ای او اور ایم ایس کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
دورہ کے دوران مریضوں نے ادویات نہ ملنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بعض ڈاکٹرز کے لائسنس بھی معطل کرنے کا حکم دیدیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت سرزنش کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور انتظامیہ کی انکوائری لگا دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکپتن سرکاری ہسپتال کے 4 گھنٹے طویل دورہ کے دوران مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، مریم نواز نے کہا کہ اب معافی کا وقت گیا، اب صرف کام چاہئے، جو کام نہیں کرتا اس کی ضرورت نہیں۔
0 Comments