اسلام آباد پولیس مقابلہ دونوں حملہ آور جانبحق
اسلام آباد
نظام عدل نیوز
ظاہر حسین کاظمی
29مئی 2015
تفصیلات کےمطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ اے ایس آئی سدھیر احمد عباسی کو شہید اور کانسٹیبل جعفر جہانگیر کو شدید زخمی کرنے والے دونوں ڈکیت اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک پولیس ٹیم گرفتار ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ممبران کو ساتھی ڈکیتوں کی گرفتاری اور ریکوری کے لئے نشان دہی پر لے جارہی تھی۔
گینگ کے ٹھکانے پر پہنچتے ہی ملزمان نے پولیس کو اپنی طرف آتے دیکھ کر چاروں طرف سے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی۔پولیس پارٹی حفاظتی اقدامات، بلٹ پروف جیکٹ اور بروقت رسپانس کے باعث محفوظ رہی۔ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر دو خطرناک گرفتار ڈکیت شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے۔ دونوں ڈکیت گزشتہ روز اے ایس آئی سدھیر احمد عباسی کو شہید اور کانسٹیبل جعفر جہانگیر کو زخمی کر نے میں ملوث تھے۔
0 Comments