مظفرآباد
نظام عدل نیوز
/ 29 مئی/ 2025ء
وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے ماکڑی ان ٹیک وئیر اینڈ انسٹالیشن آف ڈیجیٹل فلو میٹرنگ سسٹم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وزرائے حکومت فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبدالوحید ،چوہدری یاسر سلطان اور سابق مشیر حکومت راجہ مبشر اعجاز بھی موجود تھے
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے ماکڑی ان ٹیک وئیر کے تعمیراتی کام اور مشینری کامعائنہ بھی کیا اور حکام سے منصوبے بارےتفصیلی بریفنگ لی۔ محکمہ فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ کی نگرانی اور وفاقی وزارت توانائی و آبی وسائل کے تعاون سے منصوبے کی تکمیل پر 1 ارب 66 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے ذریعے مظفرآباد کے تقریباً ساڑھے چار لاکھ صارفین کیلئے روزانہ کی بنیاد پر پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل سپلائی کیلئے ماکڑی واٹر سپلائی سکیم کیلئے ضروری پانی کی فراہمی کو یقنی بنایا گیا ہے۔
0 Comments