یومِ تکبیر,تاریخ کا وہ دن جب پاکستان ناقابلِ تسخیر بنا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

یومِ تکبیر,تاریخ کا وہ دن جب پاکستان ناقابلِ تسخیر بنا

یومِ تکبیر,تاریخ کا وہ دن جب پاکستان ناقابلِ تسخیر بنا

آج سے 27 سال قبل28 مئی کو پاکستان نے ایٹمی طاقت بن کر نہ صرف اپنے دفاع کا مضبوط پیغام دیا بلکہ اسلامی دنیا میں بھی ایک نئی تاریخ رقم کی جسے یوم تکبیر کا نام دیا گیا۔ آج قوم یومِ تکبیر بھرپور جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔

28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں پانچ کامیاب ایٹمی تجربے کر کے دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی جوہری طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ تجربات بھارت کی جانب سے کیے گئے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں کیے گئے تھے، جن کا مقصد خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنا تھا۔

پاکستان کے اس تاریخی اقدام نے نہ صرف دشمن کو بھرپور پیغام دیا بلکہ قوم کے اعتماد کو بھی نئی طاقت بخشی۔ یہ دن ہر سال “یومِ تکبیر” کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ قوم اپنے ان سائنسدانوں، فوجی افسران اور سیاسی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کر سکے جنہوں نے یہ کارنامہ ممکن بنایا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور اُن کی ٹیم کی کاوشوں سے پاکستان نے نہ صرف ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کی بلکہ اس کے ساتھ ایسے میزائل سسٹمز بھی تیار کیے جو ایٹمی ہتھیاروں کی ترسیل کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


فائل فوٹو


ماہرین کے مطابق پاکستان نے جوہری ٹیکنالوجی کا حصول 1984 میں ہی ممکن بنا لیا تھا، مگر اسے مصلحتا خفیہ رکھا گیا اور جب وقت آیا تو یہ طاقت دنیا کے سامنے پیش کی گئی۔

1998 میں پاکستان اور بھارت نے محض تین ہفتوں کے وقفے سے جوہری تجربات کیے، جس سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ کا آغاز ہوا۔ مگر پاکستان نے ہمیشہ اپنے ایٹمی پروگرام کو دفاعی حکمتِ عملی کے تحت استعمال کرنے کا اعلان کیا۔

آج کے دن ملک بھر میں دعائیہ تقاریب، سیمینارز اور تقاریر کے ذریعے قومی جذبے کو تازہ کیا جا تاہے۔ عوام اور سیاسی قیادت اس عزم کا اعادہ کر تی ہے کہ وطن عزیز کی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments