وزیراعظم آزادکشمیر کی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ترقی پر مبارکباد

Breaking News

6/recent/ticker-posts

وزیراعظم آزادکشمیر کی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ترقی پر مبارکباد

وزیراعظم آزادکشمیر کی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ترقی پر مبارکباد


نظام عدل نیوز 
20مئی 2025
مظفرآباد  20 مئی 2025  وزیراعظم آزادجموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کا آپریشن "بنیان المرصوص" کی شاندار حکمت عملی کے اعتراف میں جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے رینک پر ترقی دینا ایک دانشمندانہ اور بروقت فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دلیرانہ، باوقار اور بصیرت افروز قیادت نے دشمن بھارت کو دفاعی محاذ پر تاریخی شکست سے دوچار کیا، جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔



فائل فوٹو 


وزیراعظم نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی مسئلہ کشمیر سے غیر متزلزل وابستگی اور بے باک مؤقف کشمیری عوام کے دل کی آواز ہے۔ ان کی قیادت میں پاک فوج نے حق و سچ کی جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کشمیر سے متعلق جرات مندانہ بیان کہ "تین جنگیں لڑیں، سات اور لڑیں گے" کشمیری عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔

چوہدری انوار الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر اور پوسٹرز کشمیریوں کی بے پناہ محبت اور اعتماد کا مظہر ہیں۔ کشمیری قوم انہیں اپنا محسن اور فخر سمجھتی ہے اور ان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments