فائل فوٹو
نظام عدل نیوز
17مئی 2025
انڈیا کی پارلیمان میں قائد حزب اختلاف حزب راہل گاندھی نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے حملے سے متعلق پاکستان سے معلومات شیئر کرنے کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ ’حملے سے قبل پاکستان کو آگاہ کرنا جرم ہے۔ جے شنکر بتائیں اس کی اجازت انھیں کس نے دی؟
انڈین پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جے شنکرکا بیان ایکس پر شیئر کرتے ہوئے پاکستان پر انڈیا حملے سے متعلق چند سوالات کا جواب بھی مانگا ہےیاد رہے کہ جمعے کے روز انڈین وزیر خارجہ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں ان کو صحافیوں سے بات چیت کے دوران پاکستان کے خلاف حملوں میں کامیابی کا دعویٰ کرتے سنا گیا۔
0 Comments