گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے ایک خاندان نے اے سی لگے ہوئے ٹھنڈے اے ٹی ایم بوتھ میں ڈیرے ڈال لیے
نظام عدل نیوز
25مئی 2025
تفصیلات کے مطابق گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے خاندان نے اے ٹی ایم بوتھ میں ڈیرے ڈال لیےبھارت کے شہر اترپردیش میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جب گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے ایک خاندان نے اے سی لگے ہوئے ٹھنڈے اے ٹی ایم بوتھ میں ڈیرے ڈال لیےجھانسی شہر کی سڑکوں پر چلنے والی لو اتنی تیز ہے کہ سانس لینا بھی مشکل ہوجاتا ہے، اس پر مستزاد شہر میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، ایسے میں جب ایک خاندان کے پاس نہ گھر میں بجلی تھی، نہ پنکھے چلنے کی امید، تو انہوں نے اے ٹی ایم بوتھ پر ہی قبضہ کرلیایہ منظر اترپردیش کے شہر جھانسی کا ہے جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری کو چھو رہا ہے
فائل فوٹو
گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ ایک ماہ سے جاری بجلی کے مسائل نے ایک غریب خاندان کو مجبور کر دیا کہ وہ اے ٹی ایم بوتھ کو اپنا عارضی گھر بنا لیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خواتین اور بچوں کو اے ٹی ایم بوتھ کے اندر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ خاندان کی ایک خاتون نے بتایا کہ ’’نہ دن میں بجلی آتی ہے، نہ رات میں۔ ہمیں صبح کام پر بھی جانا پڑتا ہے، ورنہ بچوں کو کھانا کیسے کھلائیں؟ ایک ماہ سے یہی حال ہے، اس لیے ہم پورا خاندان یہاں آگئے۔‘‘
0 Comments