نظام عدل نیوز
25مئی 2025
ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کے زیر اہتمام پاکستان کی عظیم فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یوم تشکر منایا گیا نیشنل پریس کلب یوم تشکر کی تقریب سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سینیٹر طلحہ محمود، صدر ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن لقمان شاہ، خورشید ہزاروی، اشتیاق عباسی، محمد پرویز،راحیل سواتی ، مفتی جمیل فاروقی نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض عمر حیات خان سرانجام دیئے اپنے خطاب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمدیوسف نے کہا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کو سرخرو کیا ہے، ہمارے نبی پاکﷺ نے بھی ہمیں یہی درس دیا کہ حق اور باطل کی جنگ میں فتح پر اللہ کا شکر ادا کریں
انہوں نے کہا کہ کفار سمجھتے تھے کہ مسلمان بہت کمزور ہیں ، دشمن کے مقابلے میں جشن منانا ضروری ہے، اس جنگ میں پوری قوم متحد ہوئی ، جنگ سے قبل تنقید بھی کی جاتی تھی، دشمن نے جب ہمیں للکارا تو قوم سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد اب ہمیں آرام سے نہیں بیٹھنا ہو گا ، دشمن نے بلوچستان میں بچوں پر حملہ کیا ہے، مودی سرکار نے گھمنڈ میں بین الاقوامی قانون اور روایات کی خلاف ورزی کی، کشمیر کی خصوصی حیثیت اور سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ خلاف ورزی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج، قوم اور حکومت اس کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے ، دشمن نے اپنے مشن کا نام سندور اور ہم نے قرآنی آیات کے مطابق بنیان مرصوص نام رکھا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سید عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدے کے مستحق تھے ، ائیر چیف کے والد بہت بڑے عالم دین تھے، جب بھی مسلمان اور غیر مسلم کا مقابلہ ہوگا تو مومن فولاد بن جاتا ہے، اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود نے کہا پاک بھارت میں جنگ میں پاکستان کی جیت کا خوشی کا دن ہے خطے میں طاقت کا توازن بہتر ہوا ہے طاقت کا توازن اب پاکستان کے حق میں ہوگیا ہے پاکستان ایک مشکل مرحلے میں سرخرو ہوکر نکلا ہے جیت پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے تکبر نہیں آنا چاہئے مساجد میں شکرانے کے نوافل ادا کرنا چاہئے بھارتی میڈیا اور پاکستانی میڈیا کا تقابل دنیا نے دیکھ لیا ہے دنیا دیکھ رہی ہے کہ کس کے شیئر کم اور کس کے ذیادہ ہورہے ہیں بھارت نے خطے کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی بین الاقوامی طاقتوں کو امن پسند خطے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی قدر کرنی چاہئے ۔ صدر ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن لقمان شاہ نے کہا کہ ہمارے جیتے جی بھارت کو سبق مل گیا ہے بھارت میدان میں شکست کھانے کے بعد پراکسیز کے ذریعے بچوں کو شہید کرنے پر اتر آیا ہے افواج پاکستان، حکومت، اپوزیشن، میڈیا سب نے ملکر بھارت اور اس کے سرپرستوں کو سبق سکھا دیا ہے تقریب میں سبوخ سید، ملک مرتضیٰ، نائب صدر نوید الرحمان، قیصر تنولی، سیکرٹری اطلاعات ارشد تنولی، سید نوید جمال، حسین احمد چوہدری، جہانگیر عباسی، حبیب الرحمان، شکیل پسوال، احسن رشید مرزا , سلطان اعوان، نعمان صادق، سردار اویس، عظمت خان، حمزہ احسان، عمر افتخار، سکندر خان خلیل، اشفاق تنولی، ابدال عباسی، وقاص رشید, حامد بلال، طیب طاہر، تصور کمال، حبیب شاہ سمیت بڑی تعداد میں ہزارہ کے صحافی شریک ہوئے
0 Comments