پاک/بھارت مذاکرات! میں نئی پیش رفت، ڈی جی ایم اوز کا آج رابطہ،
اسلام آباد
نظام عدل نیوز
18مئی 2025
پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج ایک بار پھر رابطہ ہوگا ، جس کا مقصد حالیہ کشیدگی کو کم کرنا اور ممکنہ مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہےنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشیدگی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے اور اگلا مرحلہ بین الاقوامی سطح پر مذاکرات کی صورت میں سامنے آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت کو دو ٹوک اور مؤثر جواب دیا جا چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے پانی کے مسئلے پر جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے، تاہم اس منصوبے کی تفصیلات فی الحال میڈیا کے سامنے لانا مناسب نہیں۔
0 Comments