فائل فوٹو
تین ملک، ایک قوم: آذربائیجان کی سپر مارکیٹ میں پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے پرچموں کی شاندار نمائش
نظام عدل نیوز
18مئی 2025
حال ہی میں آذربائیجان کی ایک سپر مارکیٹ میں ایسا منفرد منظر سامنے آیا جس نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ یہ تین ممالک صرف سفارتی دوست نہیں بلکہ “تین ملک، ایک قوم” ہیں۔دنیا کے نقشے پر تین ممالک ایسے ہیں جنہیں قدرت نے صرف جغرافیہ نہیں، بلکہ دلوں کا رشتہ بھی عطا کیا ہے،تین برادر اسلامی ممالک پاکستان، ترکی اور آذربائیجان، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا گیا کہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کی ایک بڑی سپر مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کو اس انداز میں ترتیب دیا گیا کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے پرچم بن گئے۔ سبز ہلالی پرچم کو ایسے خلوص سے ترتیب دینا صرف ایک تخلیقی نمائش نہیں بلکہ پاکستان کے لیے محبت کا زندہ ثبوت تھا۔یہ اقدام کسی سفارت خانے کی مہم نہیں بلکہ عام شہریوں کی طرف سے محبت کا مظاہرہ تھاگزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات ایک بار پھر کشیدگی کی طرف بڑھے تو ترکی اور آذربائیجان نے پاکستان کی حمایت میں دو ٹوک مؤقف اختیار کیا۔ ترک وزارت دفاع نے خطے میں امن کے قیام پر زور دیتے ہوئے پاکستان کے مؤقف کو سراہا، جب کہ آذربائیجان نے بھارت کی جارحیت کی شدید مذمت کی اور پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
0 Comments