وزارت داخلہ کی رپورٹ میں وفاقی پولیس کا کچہ چٹھہ کھل کر سامنے آگیا
نظام عدل نیوز
سید ظاہر حسین کاظمی
23مئی 2025
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری رپورٹ کو دیکھا جائے تو وفاقی پولیس کی کارکردگی غیرتسلی بخش وفاقی پولیس کی ناکامی کی وجہ سے بچے محفوظ نہ بچیاں جان محفوظ نہ عزت ,وزارت داخلہ کی جاری رپورٹ کے مطابق اپریل 2024 سے 2025 تک 209 افراد قتل ہوئے جبکہ گینک ریپ کے 23 کیسز بھی مثالی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں دوسری جانب سیف سٹی ٹیکنالوجی کے ناکارہ ہونے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے
متعدد کیمرے لگے مختلف شاہراوں پر نظر تو آرہے ہیں جسکی وجہ سے ملزمان کی نشاندہی ممکن نہیں وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران وفاقی دارالحکومت میں 201 شہری موت کے منہ میں بھی جاچکےہیں مثالی پولیس 985 میں سے محض 302 ملزمان کو گرفتار کر سکی ایک سال کے دوران شہر میں گینگ ریپ کے 23 کیسز، 13 ملزمان تاحال پولیس کی گرفت سے آزاد ہیں جبکہ شہر اقتدار سے صرف ایک سال میں 309 افراد اغواءہوئے اسکے علاوہ اسلام آباد میں زناء بالجبر کے 695 کیسز میں 242 ملزمان ابھی بھی قانون کی گرفت میں نہیں آسکے ہیں وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق اقدام قتل کے کیسز پر نظر ڈالی جائے 281 کیسز رپورٹ ہوئے
0 Comments