کشمیری کمیونٹی کے لیے فخر کا لمحہ ،ڈاکٹر زاہد چوہان کو ’’فری مین آف اولڈھم‘‘ کا اعلیٰ شہری اعزاز حاصل
نظام عدل نیوز
21مئی 2025
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی سیاسی تاریخ میں کشمیری نژاد پاکستانیوں کے لیے ایک منفرد اور تاریخی لمحہ سامنے آیا ہےجب ممتاز کشمیری نژاد شخصیت اور دو مرتبہ میئر منتخب ہونے والے ڈاکٹر زاہد چوہان کو ’’اعزازی فری مین آف دی بارو آف
اولڈھم‘‘ کا اعلیٰ شہری اعزاز دیا گیایہ اعزاز اولڈھم کونسل کے سالانہ اجلاس میں متفقہ فیصلے کے تحت دیا گیاجو کہ اولڈھم کی طرف سے دیا جانے والا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے۔ یہ اُن افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کمیونٹی کی غیر معمولی خدمت کی ہو۔ ڈاکٹر زاہد چوہان کی دہائیوں پر محیط عوامی خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز نہ صرف ان کے لیے بلکہ پوری پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے لیے بھی باعثِ افتخار ہے۔
0 Comments