فائل فوٹو
پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ’فتح‘ میزائل کا کامیاب تجریہ
نظال عدل نیوز
سید ظاہر حسین کاظمی
5مئی 2025
اسلام آباد تفصلات کے مطابق پاکستان نے 120 کلومیٹر تک مار کرنے والے ایک اور فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ذرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ میزائل زمین سے زمین پر 120 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے میزائل کا تجربہ انڈس مشقوں کے دوران کیا گیا، تجربے کا مقصد فوجی تیاری اور تکنیکی صلاحیت کی جانچ ہے اس کامیابی پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف نے حصہ لینے والے فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیاب تجربہ پرمبارکباد دی ذرائع کے مطابق تربیتی تجربہ پاکستان آرمی کے سینیئر افسران کے علاوہ پاکستان کی اسٹریٹجک تنظیموں کے افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی دیکھا۔☆
0 Comments