جہلم ویلی پاسبان حریت کے زیرِ اہتمام مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہٹیاں بالا میں ریلی کا انعقاد کیا گیائ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

جہلم ویلی پاسبان حریت کے زیرِ اہتمام مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہٹیاں بالا میں ریلی کا انعقاد کیا گیائ



نظام عدل نیوز 
19مئی 2025
جہلم ویلی پاسبان حریت کے زیرِ اہتمام مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہٹیاں بالا میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ اقوامِ متحدہ ، یورپی یونین اور عالمی برادری سے کشمیر میں استصواب رائے کے قیام کا مطالبہ ۔ دنیا جان لے جنوبی ایشیاء میں امن کا راستہ کشمیر سے گزرتا ہے۔ مقررین کا ریلی سے خطاب 


فائل نیوز


 پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام ضلع جہلم ویلی کے مرکز ہٹیاں بالا میں ریلی بعنوان " مسئلہ کشمیر حل کرو جنوبی ایشیاء میں امن لاؤ" منعقد کی گئی ۔ ریلی میں بزرگوں ، نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں شریک شہریوں نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مسئلہ کشمیر کے فوری حل کیلئے اقدامات اٹھائے جانے کے مطالبات درج تھے ۔  شہریوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جبرواسبتداد کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ کشمیری مظاہرین نے سرینگر شاہراہ پر بھارتی مظالم کے خلاف مارچ کیا۔ شہری "جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے " " بھارت سے لیں گے آزادی ، ہے حق ہمارا آزادی " جیسے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی شریک شہریوں نے "حل کرو حل کرو مسئلہ کشمیر حل کرو"  " آزادی دو آزادی دو کشمیر کو آزادی دو " جیسے نعرے بھی لگاۓ

Post a Comment

0 Comments