گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سابق چیئرمین بہت پہلے سے اسرائیل کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں

Breaking News

6/recent/ticker-posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سابق چیئرمین بہت پہلے سے اسرائیل کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں

 


23 ستمبر 2024

راولپنڈی () گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سابق چیئرمین بہت پہلے سے اسرائیل کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں جس کی تصدیق اب اسرائیلی میڈیا بھی کررہا ہے پہلے دھمکیاں دینا اور پھر پاؤں پکڑ لینا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی عادت ہے ان کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ تو ہو گیا مگر اسکی فریکونسی کم تھی اگر فریکونسی زیادہ ہوتی تو لاہور جلسے میں بروقت پہنچتے وزیر اعلیٰ کے پی ہاؤس میں بھی اپنا اعتماد کھو چکے ہیں لیکن فی الوقت کوئی عدم اعتماد بھی آتی دکھائی نہیں دے رہی تحریک انصاف کی قیادت نہیں چاہتی کہ سابق چیئرمین کے ہاتھ فوج کے پاؤں تک پہنچیں قیادت کی خواہش ہے کہ سابق چیئرمین اندر ہی رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی میں نجی تعلیمی ادارے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کے پی کے  عدم اعتماد کی تحریک آرہی ہے جبکہ مجھے نہیں لگتا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے اسمبلی میں اکثریت رکھتے ہیں جو بھی وزیر اعلیٰ کی بات نہیں ۔مانتا اسکو بدل دیا جاتا ہے وزیر اعلی بار بار 9 مئی جیسی ریہرسل کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے لئے اسرائیل کے اخبارات میں چھپ رہا ہے اس کے اپنے بیٹے ملک سے باہر پڑھ رہے پیں پی ٹی آئی کہتی ہے مولانا فضل الرحمان ان کے مسیحا ہیں حالانکہ سابق چیئرمین کی پوری کوشش ہے کہ ان کے پاؤں آرمی چیف تک پہنچ جائے پی ٹی آئی کی قیادت یہ چاہتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ہاتھ آرمی چیف کے پاؤں تک نہ پہنچیں وہ جیل میں ہی رہیں انہوں نے کہا کہ جو پی ٹی آئی مولانا کے پیچھے نماز جائز نہیں سمجھتی تھی آج ان سے پر امید ہے ایک طرف کہتے ہیں فوجیوں سے بات کرنا ہے مگر عدالت سویلین جائیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی کے اعتماد کھو چکے ہیں ان کے اپنے وزراء کہہ رہے ہیں کی کے پی کے میں کرپشن ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی کے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں روز وزراء تبدیل کرتے ہیں جس گاڑی کا آپ نے شیشہ توڑا وہ حکومت کی نہیں غریب کی گاڑی تھی ان کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ ہوا مگر اسکی فریکونسی کم تھی اگر فریکونسی زیادہ ہوتی تو جلسے میں بروقت پہنچتے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کے پی کے  میں عدم اعتماد کی تحریک آرہی ہے لیکن مجھے یہ بھی نہیں لگتا کہ وزیر اعلی کے پی کے اسمبلی میں اکثریت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کا باقاعدہ منصوبہ تھا کہ جلسے میں دیر سے آئیں گے اور پھر ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے ان کی عادت ہے دھمکیاں دیتے ہیں اور پھر پاؤں پڑتے ہیں اندر اندر کہیں اور  پینگیں بڑھانے کی کوشش کے سوال پر گورنر نے کہا کہ ان سے کوئی خطرہ نہیں یہ پینگیں وینگیں نہیں بڑھا سکتے ان کے کرتوت ہی ایسے ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین کو دھمکیاں دینا پشتون روایات کے خلاف ہے محمود خان اچکزئی میرے لئے قابل احترام ہیں  ان کے سامنے ایسی تقاریر کی گئیں کل عمران خان محمود خان اچکزئی کا تمسخر اڑا رہا تھا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ایک ائینی عہدے پہ ہوں ہمارا وزیراعلی سات گھنٹے لاپتہ رہا اغوا رہا اس کی تو انکوائری ہونی چاہئے مولانا فضل الرحمن ایک جمہوری پارٹی کے سربراہ ہیں ان کی جمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں ہیں تحریک انصاف کو تو میں جماعت ہی نہیں سمجھتا اگر عدالتیں 40/50 سال بعد انصاف دیں گی تو میں سمجھتا ہوں کہ 9 مئی میں کچھ نہیں ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سابق چیئرمین بہت پہلے سے اسرائیل کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ان کے اپنے بیٹے یہودیوں کے گھر پل رہے ہیں اسکی انکوائری ہونا چاہئے کہ وزیر اعلی کے پی کے سات گھنٹے اغوا رہا قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جدید تعلیم  نظام کی ضرورت ہے مثالی معاشرے کی تشکیل کے لئے تعلیم اہم ترین ہے جہالت کے اندھیروں کو معیاری تعلیم سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ انسان کو بچپن میں بہترین تعلیم کی جانب راغب کر دیا جائے تو ایک بہترین معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے انٹر میڈیٹ کی تعلیم اعلیٰ تعلیم کی طرف پہلا قدم ہوتا ہے معاشرتی سیاسی اختلافات کسی صورت بھی  ملک میں انتشار کا سبب نہیں بننا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments