راولپنڈی پولیس نے دوست کے قتل اور ٹریفک حادثے میں خاتون کو کچلنے کے واقعات میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار کر لئے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی پولیس نے دوست کے قتل اور ٹریفک حادثے میں خاتون کو کچلنے کے واقعات میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار کر لئے

 


23 ستمبر 2024

راولپنڈی () راولپنڈی پولیس نے دوست کے قتل اور ٹریفک حادثے میں خاتون کو کچلنے کے واقعات میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار کر لئے تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اپنے دوست کو قتل کرکےنہر میں پھینکنے والے عدنان نامی دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ملزمان نے چند روز قبل اپنے دوست عمیر کو قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی تھی پولیس کے مطابق ملزم کا ایک ساتھی ولید قبل ازیں گرفتار ہو چکا ہے جبکہ تیسرے کی گرفتاری  کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ادھر ٹیکسلا پولیس نے روڈ ایکسیڈنٹ میں خاتون کو کچلنے  والا قمر نامی ڈرائیور بھی گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ٹریلر ڈرائیور نے غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا جس سے خاتون شدید زخمی ہو کر جاں بحق ہوگئی تھیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر کے ٹریلر بھی قبضہ میں لے لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

راولپنڈی () راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، شراب سپلائرز اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 14 ملزمان گرفتار کر کے چرس، شراب اور اسلحہ مع ایمونیشن برآمد کرلیا تھانہ مندرہ پولیس نے ثناء اللہ سے1 کلو 730 گرام چرس، تھانہ آراے بازار پولیس نے محمد علی سے 700 گرام چرس، تھانہ صدرواہ پولیس نے کامران سے 10 لیٹر شراب، تھانہ ریس کورس پولیس نے آیان محمد سے 5 لیٹر شراب، تھانہ پیرودہائی پولیس نے  تاج دین سے 1 پستول 30 بور، اکرام سے 1 پستول 30، تھانہ صادق آباد پولیس نے زین العابدین سے 1 پستول 30 بور، بلال سے 1 پستول 30 بور، تیمور سے خنجر، تھانہ نصیرآباد پولیس نے زاہد سے 1 پستول 30 بور، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے واجد حبیب سے 1 پستول 30 بور، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے  قدیر سے 1 پستول 30 بور، خلال سے 1 پستول 30 بور، حضرت ولی سے 1 پستول 30 بور برآمد کرلیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

راولپنڈی () تھانہ صدر واہ پولیس نے 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا پولیس کو متاثرہ لڑکے کی والدہ نے درخواست دی کہ ملزم وسیم نے میرے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

راولپنڈی() تھانہ وارث خان پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار کر کے 7 چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لئے پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب دانش اور عدنان کو گرفتارکر کے مسروقہ 7 موٹرسائیکل برآمد کر لئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments