23 ستمبر 2024
راولپنڈی () ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے تھانہ رتہ امرال کے مقدمہ قتل میں نامزد پیپلز پارٹی راولپنڈی کے سابق صدر بابر جدون سمیت 3 ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست 50 ہزار روپے فی کس کے مچلکوں پر منظور کرلی ہے پولیس کو 5 اکتوبر تک درخواست گزار کو گرفتاری سے روک دیا ہے تھانہ رتہ امرال پولیس نے 22 ستمبر کو مقتول کے والد فیاض خان سکنہ ہزارہ کالونی کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 148 اور 149 کے تحت مقدمہ نمبر 610 درج کیا تھا جس کے مطابق ان کے پڑوسی بابر خان جدون نے رکشہ کھڑا کرنے کے تنازعہ پر ڈنڈوں سے مسلح زبیر خان، احتشام، مہتاب اور 2/3 نامعلوم افراد کے ہمراہ ان کے گھر کے باہر للکارتے ہوئے گالم گلوج شروع کردی شور سن کر جب میں اپنے بیٹوں ثاقب خان، عثمان اور اہلیہ یاسمین بی بی کے ہمراہ باہر آئے تو ملزمان نے یکدم ڈنڈوں سے حملہ کردیا جس سے وہ اس کا بیٹا اور اہلیہ زخمی ہوگئے ہمیں چھڑانے کے دوران بابر جدون نے اپنی گاڑی سے پستول نکال کر سیدھا فائر میرے بیٹے ثاقب پر کیا جو پیٹ میں گولی لگنے سے زمین پر گر گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تاہم ہسپتال لے جانے کے دوران ثاقب خان جان کی بازی ہار گیا جس پر گزشتہ روز ملزمان نے عدالت میں عبوری ضمانت دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پراسیکیوشن نے بدنیتی سے ایسی یکطرفہ کہانی تیار کی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں جبکہ درخواست گزار مکمل بے گناہ ہیں جو عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد 50 ہزار روپے فی کس کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی اور 5 اکتوبر تک پولیس کو بابر جدون، احتشام اور مہتاب کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
0 Comments