اسلام آ باد کیپیٹل پولیس تھا نہ بنی گالہ پولیس نے موثر کارروائیاں کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آ باد کیپیٹل پولیس تھا نہ بنی گالہ پولیس نے موثر کارروائیاں کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا



نظام عدل نیوز 
سید ظاہر حسین کاظمی 
25مارچ 2024
اسلام آ باد کیپیٹل پولیس تھا نہ بنی گالہ پولیس نے موثر کارروائیاں کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان کے قبضہ سے ما ل مسروقہ برآمدکرلیا گیا،ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ بنی گا لہ پولیس نے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملو ث تین ملزمان کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کرلیاگیا، ملزمان کی شناخت محمد مو سیٰ ،کا مر ان اور عرفان کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے تھا نہ بنی گالہ کے علا قوں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ،"پکار- "15 یا"آئی سی ٹی "15-ایپ پر اطلا ع کریں۔

Post a Comment

0 Comments