اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ سہالہ اور ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیموں نے موثر کا رروائی کرتے ہوئے تہر ے قتل میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ سہالہ اور ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیموں نے موثر کا رروائی کرتے ہوئے تہر ے قتل میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا


اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ سہالہ اور ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیموں نے موثر کا رروائی کرتے ہوئے تہر ے قتل میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کاوفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،مورخہ22مارچ 2024کو تھانہ سہالہ پولیس کوایک شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوئی کہ میں پیر سوہا وہ میانہ تھب کا ر ہا ئشی ہو ں،ملزمان ذوالقرنین پر ویز ، فرحان گلفام، بلا ل مصطفی اور عمیر اقبال نے دوران لڑ ائی جھگڑا فائر نگ کرکے ایک عورت سمیت 09افراد جن میں زبیر اقبال، غلا م مصطفی، پر ویز، عمیر اقبال، بلا ل مصطفی، گلفام، یا سر عرفات، عدیل گل اور مسماة سدرہ کو زخمی کر دیا،مضر با ن میں سے زبیر اقبال، غلا م مصطفی اور پر ویز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گئے ،جس پرتھانہ سہالہ پولیس نے فوری مقدمہ نمبر24/56درج رجسٹر ڈکرکے تفتیش شروع کردی،تھا نہ سہالہ اور ہو می سائیڈ یونٹ پولیس ٹیموں نے جدید تکنیکی اورسائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے اس سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملوث چار ملزمان بلا ل مصطفی، ذوالقرنین پرویز ، فرحان گلفام اور عمیر اقبال کوگرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،آئی سی سی پی او نے کہا کہ جرائم اور تشدد پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لارہی ہے،ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر قرار واقعی سزا دلواکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور ملزمان کو ٹھو س شواہد کی روشنی میں چالان کیا جا ئے گا، انہو ں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ،" پکار-"15یا"آئی سی ٹی "15ایپ پر فوراً اطلا ع دیں، تاکہ پولیس اور عوام کے تعاون سے معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔

Post a Comment

0 Comments