نظام عدل نیوز
اسلام آباد
سید ظاہر حسین کاظمی
25مارچ
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پتنگ بازی پر دفعہ 144نافذ کر دی گئی،
رواں سال پتنگ بازی کا غیر قانونی فعل کرنے میں ملوث 56افراد کے خلاف 24مقدمات کا اندراج کرکے مجاز عدالتوں میں پیش کیا گیا
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا پتنگ با زوں و پتنگ فروشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاو¿ن کا سلسلہ جاری ہے،رواں سال پتنگ بازی کا غیر قانونی فعل کرنے میں ملوث 56افراد کے خلاف 24مقدمات کا اندراج کرکے مجاز عدالتوں میں پیش کیا گیا،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پتنگ بازی پر دفعہ 144 نافذ ہے،دھاتی ڈور کا استعمال انسانی جان کیلئے خطرناک ہے،پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے جس سے کوئی شخص زندگی بھر کے لئے معذور یا موت کا شکار ہو سکتا ہے،دھاتی ڈور کے استعمال سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو نے کا اندیشہ ہے ،شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور پتنگ بازی نہ کرنے دیں،شہری اس جرم کی روک تھام کے لئے اپنے اردگرد نظر رکھیں اور اس عمل کے خلاف فوری اپنے متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن "پکار- "15 یا "آئی سی ٹی "15-ایپ پر اطلاع کر یں۔
0 Comments