الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استمعال کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب

Breaking News

6/recent/ticker-posts

الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استمعال کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب

29مارچ2024
راولپنڈی نظام عدل نیوز 
راولپنڈی ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب روبینہ افضل نے کہا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استمعال کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جبکہ پنجاب کی پہلی سائبر ایڈورٹائزنگ پالیسی پر بھی تیزی سے کام کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پی آئی ڈی کے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن اور سائبر ونگ کے دورہ کے موقع پرکیا اس موقع پر ڈی جی ڈیمپ عمرانہ وزیر اور ڈی جی سائبر ونگ پی آئی ڈی وقار صدیقی بھی موجود تھے ڈی جی پی آر کو الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا مانیٹرنگ کے بارے میں پی آئی ڈی کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی ڈی جی پی آر پنجاب روبینہ افضل نے پی آئی ڈی میں ڈیمپ سنٹرل مانیٹرنگ یونٹ، ڈیٹا سٹوریج سنٹر اور الیکٹرانک میڈیا ڈیش بورڈ کا تفصیلی معائنہ کیاروبینہ افضل نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کی مدد سے چہرے اور آواز کی شناخت سے بھی الیکٹرانک چینلوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام تک درست معلومات کی رسائی اور غلط معلومات کی ترسیل روکنے کیلئے الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ انتہائی ضروری ہے اور اس حوالے سے ڈی جی پی آر پنجاب اور پی آئی ڈی الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ کیلئے باہمی تجربات سے استفادہ کریں گے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈیجیٹل میڈیا پر عوامی آگاہی مواد کی تشہیر وقت کی ضرورت ہے اور پنجاب کی پہلی سائبر ایڈورٹائزنگ پالیسی پر کام کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں بھی ڈی جی پی آر پنجاب اور پی آئی ڈی باہمی تعاون کریں گے انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاق یکساں سائبر ایڈورٹائزنگ پالیسی کیلئے ورکنگ گروپ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکس، فیس بک اور ٹک ٹاک کو مفاد عامہ کے مواد کہ تشہیر کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments