راولپنڈی جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں، اہم تنصیبات، نجی و سرکاری املاک کے گھیراؤ جلاؤ اور پولیس افسران و اہلکاروں پر حملوں کے12 الگ الگ مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں، اہم تنصیبات، نجی و سرکاری املاک کے گھیراؤ جلاؤ اور پولیس افسران و اہلکاروں پر حملوں کے12 الگ الگ مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

29مارچ2024
نظام عدل نیوز 

راولپنڈی انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے نمبر1جج ملک اعجاز آصف نے تحریک انصاف کے سابق رہنما اور استحکام پاکستان پارٹی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی گل اصغر خان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں، اہم تنصیبات، نجی و سرکاری املاک کے گھیراؤ جلاؤ اور پولیس افسران و اہلکاروں پر حملوں کے12 الگ الگ مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی ہے اور ملزم کو 50ہزار روپے فی کس کے2شخصی مچلکے جمع کرانے کی ہدائیت کی ہے جبکہ پولیس کو درخواست گزار کی گرفتاری سے روک دیا ہے گل اصغر خان نے تھانہ ٹیکسلا کے مقدمہ نمبر948سمیت دیگر مقدمات میں دائرضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار حال ہی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے88سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا ہے درخواست گزار کو 9مئی کے مقدمات میں بلاجواز طور پر ملوث کیا گیا ہے عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد 17اپریل تک ضمانت منظور کر لی اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments