راولپنڈی ،گلستانِ مہر علی جامعہ رضویہ ضیاءالعلوم میں مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی ،گلستانِ مہر علی جامعہ رضویہ ضیاءالعلوم میں مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس

راولپنڈی ،گلستانِ مہر علی جامعہ رضویہ ضیاءالعلوم میں مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس،
صدقہ فطر عید الفطر کی فجر صادق کے ساتھ واجب ہوتا ہے تاہم ناداروں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے یہ عید سے قبل ادا کریں ،پیر سید حسین الدین شاہ کاظمی
مجلس شوریٰ کے  اہم اجلاس میں علامہ شہاب الدین شاہ، علامہ غلام معین الدین شاہ، علامہ انعام الحق شاہ، علامہ حبیب الحق شاہ ودیگر نے شرکت کی 
 
راولپنڈی (ظاہر حسین کاظمی نظام عدل نیوز  )تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جامعہ رضویہ ضیاءالعلوم راولپنڈی میں ایک اہم اجلاس منقعدہ ہوا
گلستانِ مہر علی جامعہ رضویہ ضیاءالعلوم راولپنڈی میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت  حضرت شیخ الحدیث علامہ پیر سید حسین الدین شاہ کاظمی سلطانپوری نے کی منعقدہ اجلاس  میں علامہ شہاب الدین شاہ، علامہ غلام معین الدین شاہ، علامہ انعام الحق شاہ، علامہ حبیب الحق شاہ، علامہ اسحاق ظفر، علامہ سردار احمد حسن، مفتی نوید چشتی، مفتی وقار احمد اور مفتی ابراہیم سمیت دیگر شریک ہوئےصدقہ فطر اور فدیہ صوم کی کم از کم مقدار 300 روپے فی کس مقرر کی گئی حضرت شیخ الحدیث صاحب نے فرمایا کہ صدقہ فطر عید الفطر کی فجر صادق کے ساتھ واجب ہوتا ہے تاہم ناداروں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے یہ عید سے قبل بھی ادا کیا جا سکتا ہےادارہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ ادارہ ھذا جو کہ تین ہزار سے زائد مسافر طلباء و طالبات کی کفالت، ان کی اشیاء خورد و نوش، اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرتا ہے اپنے  صدقات زکوٰۃ اور عطیات ادا ہوئے ان طلباء دین کو بھی یاد رکھیں

Post a Comment

0 Comments