راولپنڈی ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن سید نذارت علی نے محکمہ ماحولیات کے تمام انسپکٹروں سے اپنے علاقوں میں اب تک جاری ہونے والے این او سیز پر ہونے والی تعمیرات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن سید نذارت علی نے محکمہ ماحولیات کے تمام انسپکٹروں سے اپنے علاقوں میں اب تک جاری ہونے والے این او سیز پر ہونے والی تعمیرات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے

28مارچ 2024
راولپنڈی نظام عدل نیوز 
 ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن سید نذارت علی نے محکمہ ماحولیات کے تمام انسپکٹروں سے اپنے علاقوں میں اب تک جاری ہونے والے این او سیز پر ہونے والی تعمیرات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدائیت کی ہے کہ تمام انسپکٹر آئندہ اجلاس میں رپورٹ لے کر آئیں جبکہ ماحولیاتی کمیٹی کی جانب سے کو 9پٹرول پمپوں اور 3کمرشل عمارتوں کو این او سی جاری کر دیا گیااس حوالے سے گزاشتہ روز اجلاس منعقد کیا گیا کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اس اجلاس میں ڈین آف انوائرمنٹ سائنسزفاطمہ جناح یونیورسٹی ڈاکٹر عذیرارفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ ماریہ سفیر، انوائرمنٹ کنسلٹنٹ و دیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کیایڈیشن کمشنر نے  ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں محکمہ ماحولیات کے انسپکٹرز اپنے ایریاز میں اب تک  جاری ہونے والے این او سیز پر ہونے والی تعمیرات کی تفصیلی رپورٹ لے کر آئیں انسپکٹرموقع پر جا کر چیک کریں کہ تعمیراتی این او سی کے بعد آپریشنل این او سی کے مطابق دی گئی تمام تر شرائط کو پورا کیا جا رہاہے انہوں نے کہا کہ این او سی اپروول کے پراسس کو تیز کیا جائے تاکہ معاشی سرگرمی کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کئے جا سکیں محکمہ تحفظ ماحولیات  ماحولیاتی آلودگی کی وجہ بننے والی ہر چیز کی روک تھام کے ساتھ ساتھ لوگوں میں گرین انرجی پریزوریشن کے حوالے سے آگاہی پیدا کریں اور روف گارڈنگ کی حوصلہ افزائی کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ گلوبل وارمنگ کے بڑھتے اثرات کی شدت کم کرنے کے لئے شجرکاری کی اہمیت پہلے سے کہیں بڑھ گئی ہے اس موقع پرانوائرمنٹ اپروول کمیٹی کے اس اجلاس میں سب کمیٹی کی جانب سے کل 12کیس پیش کئے گئے جن میں سے 10 ضلع راولپنڈی اور ضلع چکوال و اٹک کے ایک ایک کیس تھے کمیٹی کی جانب سے پیٹرول پمپس کل9 کیس پیش کئے گئے جن میں سے 7 ضلع راولپنڈی1 اٹک اور1 ضلع چکوال کا کیس تھااسی طرح کمرشل بلڈنگز کیس میں ضلع راولپنڈی کی 3 بلڈنگز کا کیس پیش کیا گیاایڈیشنل کمشنر نے کیسوں کا بغور جائزہ لیتے ہوئے ان کی منظوری دی اور ہدایت کی کہ این اوسی حاصل کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ جلد از جلد کام شروع کریں۔
۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments