عام انتخابات سے قبل قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 88 امیدوار انتقال کرگئےانتخابات ملتوی ،ذرائع الیکشن کمیشن

Breaking News

6/recent/ticker-posts

عام انتخابات سے قبل قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 88 امیدوار انتقال کرگئےانتخابات ملتوی ،ذرائع الیکشن کمیشن

عام انتخابات سے قبل قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 88 امیدوار انتقال کرگئےانتخابات ملتوی ،ذرائع الیکشن کمیشن 


اسلام آباد(نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی ) آنے والے  انتخابات سے قبل ہی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 88 امیدوار انتقال کرگئے،انتقال کرجانے والوں میں قومی اسمبلی کے 9 اور صوبائی اسمبلیوں کے 79 امیدوار شامل ہیںذرائع الیکشن کمیشن قومی اسمبلی اور کے پی صوبائی اسمبلی کے ایک آزاد امیدوار دہشت گردی کے واقعہ میں چل بسے، باجوڑ میں قتل ہونے والے پی ٹی آئی کے امیدوار ریحان زیب ان میں شامل ہیں.قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ اور کے پی صوبائی اسمبلی کے حلقہ 22سے آزاد امیدوار ریحان زیب خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد ان حلقوں میں انتخابات ملتوی کر دیئے گئےہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ کے پی 91کوہاٹ میں انتخابی امیدوار عصمت اللہ 30جنوری کو انتقال کرگئے، خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کے حلقہ کے پی 91کوہاٹ میں انتخابی امیدوار کے انتقال باعث انتخابات ملتوی ہوگئےقومی اسمبلی کے 8اور صوبائی اسمبلیوں کے 78امیدوار حتمی فہرستیوں کے اجرا سے قبل وفات پاگئے، قومی اسمبلی کے ایک امیدوار قتل اور ایک امیدوار کے انتقال سے رحلت کرجانے والے امیدواروں کی تعداد 88ہوگئیحتمی فہرستیں کے اجرا سے قبل انتقال کے سبب 86 حلقوں میں انتخابات ملتوی نہیں کئے گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے تمام تر صورتحال کے باوجود انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی بجائے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے.

Post a Comment

0 Comments