ڈاکٹر سید باقر شاہ نے پی ایچ ڈی طبعیات کی سند شہدائے پولیس اور اپنی فیملی کے نام کر دی
( نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا کانووکیشن 31 جنوری کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی، وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر ناصر محمود، رجسٹرار راجہ عمر یونس، کنٹرولر امتحانات میاں ریاض، ڈی جی ریجنل سروسز ڈاکٹر توقیر سمیت ڈاکٹریٹ، ایم فل اور ماسٹرز کے گولڈ میڈل اور ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے 12 پی ایچ ڈیز سمیت 28 طلبہ کو ڈگری اور گولڈ میڈل تقسیم کیے، کانووکیشن کے دوران ڈاکٹریٹ کے 139 طلبہ کو ڈگریاں جبکہ 164 طلبہ کو گولڈ میڈل ملے، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے سکالر باقر حسین شاہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی تحقیق ڈاکٹر طارق جان کی نگرانی میں مکمل کی، اس عظیم کامیابی پر والدین، اساتذہ اور جامعہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور صدر پاکستان کے پیغام پر عمل کر کے ملک و قوم کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کی کوشش کروں گا۔
0 Comments