اسلام آبادکیپیٹل پولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کا تھانہ کورال کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن،

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آبادکیپیٹل پولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کا تھانہ کورال کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن،


اسلام آباد نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی 
اسلام آبادکیپیٹل پولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کا تھانہ کورال کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن، سرچ آپریشن کے دوران 47گھروں،13 گاڑیوں ،23 موٹرسائیکل اور50مشکوک اشخاص کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانا اور شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کرنا ہےتفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اورکومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ کورال کے مختلف علاقوں میں سرچ اورکومنگ آپریشن کیا،سرچ آپریشن میں سی ٹی ڈی اورمقامی پولیس ٹیموں نے حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران 47گھروں، 13 گاڑیوں، 50 موٹرسائیکلز اور50مشکوک اشخاص کو چیک کیا گیا، جبکہ 04 موٹرسائیکل اور غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن کو جانچ پڑتال کیلئے تھانہ کورال منتقل کیا گیا،سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلا تفریق کاررائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ،'' پکار-15 ''یا ''آئی سی ٹی ''15-ایپ پر اطلاع دیں، تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Post a Comment

0 Comments