راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 12ملزمان کو گرفتار کرلیا بھاری مقدار میں چرس بی برآمد

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 12ملزمان کو گرفتار کرلیا بھاری مقدار میں چرس بی برآمد


راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 12ملزمان کو  گرفتار کرلیا بھاری مقدار میں چرس بی برآمد

15جنوری2024
راولپنڈی(نظام عدل نیوز )راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 12ملزمان گرفتارکر کے ساڑھے5کلو سے زائد چرس اور اسلحہ مع ایمونیشن برآمدکر لیا تھانہ واہ کینٹ پولیس نے عابد سے 1کلو500گرام چرس،ناصر سے 540گرام چرس،تھانہ صدر واہ پولیس نے طیب سے 1کلو300گرام چرس،ساجد سے 1کلو 190گرام چرس،عدنان سے 700 گرام چرس،تھانہ نصیر آباد پولیس نے جاوید سے 510گرام چرس،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے عرفان سے 1پستول 30بور، راجو سے1پستول 30بور،وقاص سے 1پستول 30بور،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے سلیمان سے 1پستول 30بور،تھانہ جاتلی پولیس نے اسامہ سے 1پستول 30بور،تھانہ راوت پولیس نے ملزم سے1پستول 30بوربرآمدکرلیادوسری جانب تھانہ صدرواہ پولیس نے پولیو ٹیم سے ہاتھا پائی اور گالم گلوچ کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ عادل نے اس کے ساتھ ہاتھا پائی اور گالم گلوچ کی ہے واقعہ کی اطلاع پر اے ایس پی ٹیکسلا کی ہدایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے عادل کو گرفتار کر لیاجبکہ تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے تاش پر جوا کھیلنے کے الزام میں 6مبینہ قمار باز گرفتارکر کے داؤ پر لگے25ہزار روپے، 6موبائل اور تاش کے پتے برآمدکر لئے پولیس نے تاش پر جوا کھیلنے کے الزام میں شہریار،قدیر،منیر،افضال،نیازی،وقاص کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم25ہزارروپے،6 موبائل اور تاش کے پتے برآمدکر لئےاسی طرح راولپنڈی پولیس نے4پتنگ فروش گرفتارکرکےپتنگیں اور ڈوریں برآمدکر لیں تھانہ کینٹ پولیس نے پتنگ فروش رمضان اور ثاقب سے 120پتنگیں اور ڈورجبکہ تھانہ آر اے بازار پولیس نے پتنگ فروش شاہ میراور علی فیصل سے 50پتنگیں اور2 ڈوریں برآمدکر لیں تھانہ وارث خان پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتارکر لیاپولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم شمس الاسلام کو گرفتار کر لیامذکورہ اشتہاری سال 2022سے وارث خان پولیس کو مطلوب تھا راولپنڈی میں ہی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی نے چوری شدہ گاڑی برآمدکرنے کے ساتھ سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکر لیا ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف کی ہدایت پرپٹرولنگ پوسٹ ملہال مغلاں کے اے ایس آئی ثاقب محمودنے دوران چیکنگ چوری شدہ کار برآمد کرکے جہلم کے رہائشی شہزاد احمد نامی ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ پٹرولنگ پوسٹ مِسہ کسوال کے اے ایس آئی عبدالرؤف نے سنگین جرائم میں ملوث اے کیٹگری کا محمد سلیمان نامی اشتہاری گرفتار کر لیا دریں اثناپٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑ ڈرائیونگ کورس مکمل کرنے والے افراد میں ڈی ایس پی چوہدری ذوالفقار علی نے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments