راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کی طرف سے بڑا جلسہ کرنے کا پلان تیار

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کی طرف سے بڑا جلسہ کرنے کا پلان تیار

راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کی طرف سے  بڑا جلسہ کرنے کا پلان تیار 


15جنوری2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز ) پیپلز پارٹی راولپنڈی نے 8فروری کو ہونے والے انتخابات کی انتخابی مہم کے حوالے سے لیاقت باغ میں جلسہ عام کی اجازت مانگ لی ہے جسلہ عام سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو تحریری درخواست دے دی گئی ہے پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے صدر راجہ کامران کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے پیپلز پارٹی اپنی انتخابی مہم کے حوالے سے28جنوری کو لیاقت باغ گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے جس سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے لہٰذاجلسے کی اجازت دے کر سکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments