تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح (غیر شرعی نکاح)کیس میں کاروائی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح (غیر شرعی نکاح)کیس میں کاروائی

تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح (غیر شرعی نکاح)کیس میں کاروائی 


15جنوری2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز )سینئر سول جج قدرت اللہ نیازی نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح (غیر شرعی نکاح)کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی ایک بار پھر 16 جنوری تک موخر کردی ہے یہ کاروائی سابق چیئرمین کی اہلیہ کی عدم حاضری پر موخر کی گئی گزشتہ روزسماعت کے موقع پر سابق چیئرمین عدالت میں موجود تھے تاہم ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم علالت کی وجہ سے عدالت پیش نہ ہوئیں بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے ایک دن کے استثنیٰ کے لئے عدالت کو تحریری درخواست جس پر   پراسیکیوشن کے وکیل رضوان عباسی نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بشری بی بی کے وکلا بار بار حاضری سے استثنیٰ مانگ رہے ہیں گزشتہ سماعت پر بھی طبی بنیادوں پر استثنیٰ مانگا گیااورآج بھی بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی گئی جس پر عدالت نے دو مرتبہ سماعت میں وقفہ کر کے بشریٰ بی بی کوپیش کرنے کا حکم دیاان کے وکیل نے بتایا کہ بشریٰ بی بی لاہور ہے اور ان کی طبیعت خراب ہے عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وکلا کی تحریری ضمانت پرآج (بروز منگل) تک استثنیٰ دے دیا اس دوران بیرسٹر گوہر خان، سردار لطیف کھوسہ اور سردار شہباز کھوسہ نے بھی عدالت سے بشریٰ بی بی ایک دن کی استثنیٰ کی درخواست کی  جس کے لئے ان کے وکلا نے میڈیکل رپورٹ واٹس ایپ پر منگوا کر عدالت میں پیش کیں تاہم وکلا کی تحریری ضمانت کے بعد عدالت نے بشری بی بی کو آج (بروزمنگل) ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت16 جنوری تک ملتوی کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments