وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس فارم کا آن لائن اجراءکر دیا
اسلام آباد نظام عدل نیوز /صحافی حضرات آن لائن ہیلتھ انشورنس فارم کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے،آن لائن رجسٹریشن فارم پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائیٹ پر موجود ہے،حکومت نے پہلی مرتبہ وفاقی بجٹ میں ورکنگ جرنلسٹس کی ہیلتھ انشورنس کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے ہیں
وفاقی وزیر اطلاعات نے صحافیوں کے ہمراہ اس آن لائن رجسٹریشن فارم کا اجراءکیااس موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی موجود تھے،اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے سیکریٹری اطلاعات سہیل علی خان، پی آئی او مبشر حسن اور وزارت اطلاعات کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی
0 Comments