اسلام آباد(سید ظاہر حسین کاظمی )کیپیٹل پولیس کے نو قائم شدہ ڈولفن سکواڈ میں شامل پولیس اہلکاروں کا ٹریفک ہیڈکوارٹرزمیں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد، ڈرائیونگ امتحان تمام ایس او پیز کے مطابق لیا گیا، جبکہ پولیس افسران کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق خصوصی لیکچرز بھی دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے نوقائم شدہ ڈولفن سکواڈ میں شامل پولیس اہلکاروں کا ٹریفک ہیڈکوارٹرز فیض آباد میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، ڈرائیونگ امتحان تمام ایس او پیز کے مطابق لیا گیا جس میںکسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی گئی،پولیس افسران کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق خصوصی لیکچرز دئیے گئے کہ وہ دوران ڈیوٹی ہیلمٹ کے استعمال کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر پابندی کو یقینی بنائیں، آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصر خاں نے کہا کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے نو قائم شدہ ڈولفن سکواڈ میں شامل مرد اور خواتین پولیس اہلکار وں کو ٹریفک قوانین سے روشناس کروانے اور دوران ڈیوٹی کسی بھی طرح کے سڑک حادثات سے بچتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کویقینی بنا نا ہے، انہوں نے مزید کہاکہ ان امتحانات کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گاتاکہ موٹرکیڈ کی ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کو تمام حفاظتی اقدامات کے متعلق آگاہی فراہم کی جاسکے۔
0 Comments