اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کرانے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف اپیلوں پر سماعت شروع

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کرانے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف اپیلوں پر سماعت شروع

بلدیاتی اپڈیٹ 


نظام عدل نیوز ظاہر شاہ کاظمی ،اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کرانے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف اپیلوں پر سماعت شروع،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کیس کی سماعت کررہے ہیں،وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈی جی لاء الیکشن کمیشن و دیگر عدالت پیش،اسلام آباد ہائی کورٹ نے 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا تھا، وکیل درخواست گزار،عدالتی حکم پر عمل درآمد اتنے کم وقت میں مشکل تھا، وکیل درخواست گزار،سنگل رکنی بینچ نے ہمیں سنا نہیں تھا ورنہ شاید یہ آرڈر نہیں آنا تھا، وکیل درخواست گزار،جو ووٹرز والے درخواست گزار لوگ ہیں وہ کیسے متاثر ہیں؟ عدالت کا استفسار،31 کو الیکشن ہونا تھا مگر نہیں ہوا ابھی تو انتخابات ہونے ہیں، عدالت،آپ کے جو مسائل ہیں اسے تو الیکشن کمیشن آج بھی سن سکتا ہے، عدالت،پچھلی دفعہ بھی الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ ووٹرز کا مسلہ نہیں، عدالت،ابھی سنگل رکنی بینچ کا معاملہ صرف 101 یونین کونسلز کی حد تک ہیں، چیف جسٹس ،ووٹر لسٹوں کے معاملے کو ہائی کورٹ نے نہیں الیکشن کمیشن نے دیکھنا ہے، چیف جسٹس،الیکشن کمیشن نے نمائندوں کو نہیں بلکہ ووٹرز کے متاثرہ حقوق کو دیکھنا ہے، وکیل درخواست گزار،الیکشن کمیشن میں ووٹر لسٹوں کا معاملہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں بھی تھا، ڈی جی لاء الیکشن کمیشن ،ابھی آپ نے الیکشن کرایا نہیں بلکہ کرانا ہے، چیف جسٹس کا ڈی جی لاء الیکشن کمیشن سے مکالمہ،آپ اگر الیکشن کرادیتے تو یہ معاملہ اب سامنے نہ آتا، چیف جسٹس ،آپ کے کہنے کا مطلب ہے کہ شیڈول سے پہلے آپ فہرست کے حوالے سے اعتراض کرسکتے ہیں ؟ عدالت کا استفسار،جب الیکشن کا شیڈول جاری کیا جاتا ہے تب ووٹر لسٹوں کے حوالے کوئی کاروائی ممکن نہیں ؟ عدالت کا استفسار،اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لئے ابھی نیا شیڈول آنا ہے، ڈی جی لاء الیکشن کمیشن،سنگل رکنی بینچ نے سب کو سنا تھا، ڈی جی لاء الیکشن کمیشن،آپکا مسلہ یونین کونسلز اور ووٹرز لسٹوں کا ہے، عدالت کا وکیل درخواست گزار سے مکالمہ،ووٹر لسٹوں اور یونین کونسلز کی حد تک دائر درخواستوں کو مرکزی اپیلوں کے ساتھ یکجا کرلیا گیا، اصل میں یہ کیس فیڈریشن کا ہے اور آپ نے ہی عدالت کو مطمئن کرنا ہے، عدالت کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ،عدالت کو آپ نے مطمئن کرنا ہے کہ ایک سال میں 50 سے 125 تک یونین کونسلز کیسے بڑھے؟ عدالت کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت،الیکشن کمیشن اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کرارہے تھے کہ تعداد میں اضافہ کرنے کا مسلہ آگیا، عدالت،یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ میری درخواست پر کیا گیا، وکیل درخواست گزار،میری درخواست پر فیصلہ کیا گیا مگر مجھے نوٹس ہی نہیں کیا گیا، وکیل درخواست گزار،اگر آپ ہی کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا تو آپ کو نوٹس کرنا چاہیے تھا، عدالت،ہم پارلمینٹ کا احترام کرتے ہیں مگر ایکٹ تب ہوگا جب سارا پراسسز مکمل ہو، عدالت
ابھی تو صدر صاحب نے بل پر دستخط نہیں کئے، چیف جسٹس،جوائنٹ سیشن ہوگا تو ہی اس معاملے پر کچھ ہوسکتا ہے، چیف جسٹس،12 جنوری کو جوائنٹ سیشن بلایا گیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل
لگتا ہے آپ آج صبح اخبار پڑھ کر آئے ہیں، چیف جسٹس کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ

Post a Comment

0 Comments