پارلیمنٹ حملہ کیس عمران خان کی بریت کے خلاف وفاق کی اپیل پر سماعت

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پارلیمنٹ حملہ کیس عمران خان کی بریت کے خلاف وفاق کی اپیل پر سماعت

اسلام آباد ہائی کورٹ
نظام عدل نیوز /پارلیمنٹ حملہ کیس عمران خان کی بریت کے خلاف وفاق کی اپیل پر سماعت کی کاز لسٹ کینسل، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج کی کاز لسٹ کینسل کردی جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کرنا تھی ،وفاق نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے اپیل دائر کر رکھی ہے ،وفاق کی عمران خان ، پرویز خٹک و دیگر کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا،انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ خلاف قانون ہے ، وفاق کی اپیل ،ٹرائل کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیا کالعدم قرار دیا جائے ، اپیل ،عمران خان کے ارتکابِ جرم کے کافی دستاویزی اور ویڈیوز ریکارڈ پر ہیں ، اپیل 
عدالت نے عینی شاہدین کے بیانات کو نظرانداز کر کے عمران خان کو بری کیا ، اپیل ، پبلک پراسیکیوٹرز نے خلاف قانون عمران خان کی بریت کی حمایت کی ، اپیل ،انسداد دہشت گردی عدالت نے 29 اکتوبر 2020 کو عمران خان و دیگر  کی بریت کا فیصلہ دیا تھا

Post a Comment

0 Comments